ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دی

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دی

Wed, 30 Nov 2016 12:55:58    S.O. News Service

بینکاک،29نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کپتان ہرمن پریت کور کی آل کارکردگی کے دم پر ہندوستان نے خواتین ایشیا کپ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔کور نے دو اہم وکٹ لئے جس کی مدد سے ہندوستان نے پاکستان کو 20اوور میں سات وکٹ پر 97رن پر روک دیا،اس کے بعد کور نے 22گیند میں ناٹ آؤٹ 26رنز بنائے۔ہندوستان نے چار گیند باقی رہتے ہدف حاصل کر لیا۔متالی راج نے 57گیند میں 36رن جوڑے۔ہندوستان کے لیے بائیں ہاتھ کی اسپنر اکتا بشٹ نے تین وکٹ لئے۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے یہ طے نہیں تھا کہ دونوں ٹیموں کا ٹورنامنٹ میں سامنا ہوگا یا نہیں،اس سے پہلے آئی سی سی نے خواتین چمپئن شپ کے تحت یکم اگست سے 31اکتوبر کے درمیان پاکستان کے خلاف نہیں کھیلنے پر ہندوستان کے چھ پوائنٹس کاٹ لئے تھے۔یہ پاکستان کے خلاف تین میچوں میں ہندوستان کی تیسری فتح تھی،اب ہندوستان 6 پوائنٹس لے کر ٹاپ پر ہے جبکہ پاکستان دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے۔ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور نیپال بھی کھیل رہے ہیں۔


Share: